سينيگال میں پہلی مرتبہ وزير مذہبی امور كی تقرری

IQNA

سينيگال میں پہلی مرتبہ وزير مذہبی امور كی تقرری

12:40 - January 10, 2010
خبر کا کوڈ: 1871036
بين الاقوامی گروپ: سينيگال كی حكومت نے پہلی مرتبہ ايك شخص كو اس ملك كے وزير مذہبی امور كے عنوان سے مقرر كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے islam today كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سينيگال كے صدر "عبداللہ واد" نے اس ملك كے دينی امور پر بيشتر توجہ دينے اور لوگوں كی دينی ضروريات سے آگاہی حاصل كرنے كی غرض سے "ممدو بامبو نديایہ" كو اس ملك كے وزير مذہبی امور كے عنوان سے مقرر كيا ہے۔
اگرچہ سينيگال میں ۹۵ فيصد لوگ مسلمان ہیں ليكن ابھی تك اس ملك میں دينی اور مذہبی سرگرميوں كو انجام دينے كے لئے كوئی خاص وزارت موجود نہیں تھی لہذا ملك كے صدر كی جانب سے مذہبی امور كے وزير كی تقرری كی وجہ سے اس ملك كے مختلف اسلامی فرقوں كے قائدين نے بہت زيادہ سراہا ہے۔
سينيگال كے وزير ارتباطات "مصطفی مامباگوراسی" نے اس وزارت مذہبی امور كے افتتاح كے بارے میں كہا ہے كہ ان حالیہ سالوں میں سينيگال كے اسلامی گروپوں میں اختلافات پيدا ہو گئے تھے۔
اسی وجہ سے اس ملك كے صدر نے ايك مذہبی امور كے وزير كا تقرر كر كے اسلامی فرقوں كے درميان اتحاد قائم كيا ہے۔
520564

نظرات بینندگان
captcha