جرمنی میں ۲۰۱۰ء كے اديان توحيدی كے كيلنڈر كی اشاعت

IQNA

جرمنی میں ۲۰۱۰ء كے اديان توحيدی كے كيلنڈر كی اشاعت

14:24 - January 13, 2010
خبر کا کوڈ: 1872546
بين الاقوامی گروپ: جرمنی كی رياست "نورڈرہائن ۔ ويسٹ فالن" كی مہاجرين كو ضم كرنے كی كونسل كی كوششوں سے ۲۰۱۰ء كے اديان توحيدی كا كيلنڈر شائع كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے risalehaber كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ رياست نورڈرہائن۔ ويسٹ فالن كے مہاجرين كی كونسل كے ايك ركن "تھوماس كوفن" نے اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس كيلنڈر میں اديان توحيدی كے مذہبی تہواروں اور ان كی عظيم شخصيتوں كی وفات جيسے اہم ايام كو ذكر كيا گيا ہے۔ اسی طرح اس كيلنڈر كے ايك حصہ میں ان اديان كے اصول دين كے بارے میں معلومات پيش كی گئی ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ رياست نورڈرہائن ۔ ويسٹ فالن میں تقريباً ۴۰ لاكھ مہاجر زندگی گزار رہے ہیں جو مختلف اعتقادات و نظريات ركھتے ہیں۔
اسی وجہ سے اسلام، عيسائيت اور یہوديت كے نمائندوں نے مل كر اديان توحيدی كيلنڈر كو شائع كيا ہے۔
522408

نظرات بینندگان
captcha