بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق تركمانیہ میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "مصطفی ناصری" نے اس ملك كے روزنامہ "بيطرف" كو انٹرويو ديتے ہوئے كہا ہے كہ ايرانی كلچرل سنٹر كی ہماہنگی سے منعقد ہونے والے ثقافتی ہفتے كے پروگراموں میں دينی نشستوں كا انعقاد، آرٹ نمائشوں كا انعقاد اور فلموں كی ريليز شامل ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس سال بہار میں حضرت فاطمہ(س) كی ولادت با سعادت و روز زن كی مناسبت سے ايك نمائش لگائی جائے گی۔
ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر نے آخر میں كہا كہ ايرانی كلچرل سنٹر ہر سال تركمانیہ كے تمام صوبوں كے مراكز میں ايرانی فلموں كا فيسٹيول لگاتا ہے جسے بہت زيادہ پسند كيا جاتا ہے۔
522427