بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مصری روزنامہ "اليوم" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس جريدے میں آرٹ اور عربی خط جيسے اسلامی آرٹز كے بارے میں مطالب كو تحرير كيا گيا ہے۔
اس كے علاوہ اس جريدے میں اسلامی آرٹز كے بارے میں ماہرين كے گرانبہا مقالوں اور تحقيقات كو بھی شائع كيا گيا ہے جن میں سے تركی كی "مرمرہ" يونيورسٹی كی خاتون پروفيسر "فاطمۃ ججك درمان" نے "تركی كی آرٹ تزيينات كی شكلوں" كے بارے میں مقالہ تحرير كيا ہے اور اس شمارے میں مراكش كے اديب اور ماہر آرٹ "فريد الزاہی اصفہان كی آرٹ يونيورسٹی كے معماری كالج كی علمی انجمن كے ركن "حسين پور نادری" اور عراقی خطاط اور ماہر آرٹ "يوسف ذنون" كے مقالے شائع كیے گئے ہیں۔
523117