لندن میں اسلامی آرٹز كے جريدے كے پہلے شمارے كی اشاعت

IQNA

لندن میں اسلامی آرٹز كے جريدے كے پہلے شمارے كی اشاعت

12:23 - January 14, 2010
خبر کا کوڈ: 1872842
بين الاقوامی گروپ: لندن كے اسلامی آرٹز سنٹر كی كوششوں سے انگريزی اور عربی زبانوں میں اسلامی آرٹز كے تخصصی جريدے كا پہلا شمارہ شائع كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مصری روزنامہ "اليوم" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس جريدے میں آرٹ اور عربی خط جيسے اسلامی آرٹز كے بارے میں مطالب كو تحرير كيا گيا ہے۔
اس كے علاوہ اس جريدے میں اسلامی آرٹز كے بارے میں ماہرين كے گرانبہا مقالوں اور تحقيقات كو بھی شائع كيا گيا ہے جن میں سے تركی كی "مرمرہ" يونيورسٹی كی خاتون پروفيسر "فاطمۃ ججك درمان" نے "تركی كی آرٹ تزيينات كی شكلوں" كے بارے میں مقالہ تحرير كيا ہے اور اس شمارے میں مراكش كے اديب اور ماہر آرٹ "فريد الزاہی اصفہان كی آرٹ يونيورسٹی كے معماری كالج كی علمی انجمن كے ركن "حسين پور نادری" اور عراقی خطاط اور ماہر آرٹ "يوسف ذنون" كے مقالے شائع كیے گئے ہیں۔
523117

نظرات بینندگان
captcha