ڈنمارك میں اسلام كی طرف تمايل میں اضافہ ہوا ہے

IQNA

ڈنمارك میں اسلام كی طرف تمايل میں اضافہ ہوا ہے

13:16 - January 17, 2010
خبر کا کوڈ: 1874034
بين الاقوامی گروپ: كوپن ہيگن يونيورسٹی نے ڈنمارك كے اديان كے بارے میں ايك رپورٹ پيش كرتے ہوئے توہين آميز خاكوں كی اشاعت اور ۲۰۰۵ء كے بعد سے اسلامی كيطرف تمايل میں اضافے كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ Yeni Asya كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ڈنمارك كے روزنامے میں پيغمبر اكرم(ص) كے توہين آميز خاكوں كی اشاعت كے بعد پيدا ہونے والے بحران كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كوپن ہيگن يونيورسٹی كی رپرٹ میں آيا ہے كہ بعض ماہرين كے بقول اسلام كی توہين آميز تصاوير كی اشاعت اور اس اقدام كے خلاف مسلمان معاشرے كے شديد رد عمل كے بعد بہت سے لوگوں نے اسلام كی طرف تمايل اختيار كيا ہے اور وہ دين اسلام كو بہتر پہچاننے كے لئے كوشش كر رہے ہیں۔
اس ۶۹ صفحات پر مشتمل رپورٹ میں آيا ہے كہ كوپن ہيگن يونيورسٹی كے محققين نے اسلام كے خلاف منفی پروپيگنڈے كو مسلمانوں كے لئے فائدہ مند قرار ديتے ہوئے كہا ہے كہ جب ہم ۲۰۰۵ء سے اب تك ڈنمارك كے تازہ مسلمانوں كی تعداد پر نگاہ ڈالتے ہیں تو ان كی تعداد میں بے پناہ اضافے كا پتہ چلتا ہے۔
524338

نظرات بینندگان
captcha