انگريزی زبان كے جوانوں كے لئے "زمزم" جريدے ۱۰۰ویں شمارے كی اشاعت

IQNA

انگريزی زبان كے جوانوں كے لئے "زمزم" جريدے ۱۰۰ویں شمارے كی اشاعت

14:16 - January 18, 2010
خبر کا کوڈ: 1874565
ادب گروپ: اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن سے وابستہ اسلامی تفكر فاؤنڈيشن كی جانب سے انگريزی زبان كے جوانوں كے لئے زمزم جريدے كا ۱۰۰ واں شمارہ شائع ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ جريدہ زمزم، سلامی تفكر فاؤنڈيشن كا انگريزی زبان كا ايك جريدہ ہے جو جوانوں كے مطالعہ كے لئے تدوين كيا گيا ہے۔
اس جريدے كی اشاعت كا مقصد ايرانی اور غير ملكی جوانوں كے درميان اسلامی انقلاب كے نظريوں كی وضاحت اور اسلامی مفاہيم اور دينی تعليمات كی ترويج ہے۔
اس شمارے میں مختصر قصہ، مصور كی داستان، شناخت ايران، مخاطبين كے سوالات كے جوابات، سماجی آداب اور زندگی كے فنون، ضرب المثل، تصاوير كی دنيا اور سالم كھانوں اور تندرستی كے طريقے جيسے موضوعات شامل ہیں۔
اس جريدے كا مطالعہ كرنے كے شائقين اس سائٹ پر رجوع كر سكتے ہیں۔ www.zamzam-mag.com
524872

نظرات بینندگان
captcha