روس میں دينی كتابوں كی نمائش كا انعقاد

IQNA

روس میں دينی كتابوں كی نمائش كا انعقاد

12:17 - January 23, 2010
خبر کا کوڈ: 1876480
بين الاقوامی گروپ: روس كے صوبے "سورڈ لوفسك" كے مركزی لائبريری كی كوششوں سے ۲۷ جنوری كو اس ملك میں "میں ايمان ركھتا ہوں" كے عنوان سے دينی كتابوں كی نمائش كا آغاز ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے islamrf كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس نمائش میں تاريخ اديان اور مسلمان، عيسائی، یہودی، بدھ مت اور بعض دينی مكاتب كے پيروكاروں كےاعتقادات اور دينی اصولوں كے بارے میں كتابوں كو ركھا جائے گا۔
اس نمائش كو منعقد كرنے والے افراد نے اس نمائش كا مقصد بيان كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس نمائش كا مقصد مختلف اديان كے پيروكاروں كا اجتماع، دينی اقدار كے بارے میں گفتگو، اعتقادی اصولوں سے آگاہی اور اديان كے مابين مشتركہ نكات كی تلاش ہے۔
527300

نظرات بینندگان
captcha