بنگلہ ديش میں مسلمانوں كے عظيم اجتماع كا آغاز

IQNA

بنگلہ ديش میں مسلمانوں كے عظيم اجتماع كا آغاز

13:23 - January 24, 2010
خبر کا کوڈ: 1877165
بين الاقوامی گروپ:نبگلہ ديش كے دارالحكومت "ڈھاكہ" كی "ٹورنگ" نہر كے ساحل پر ۲۲ جنوری سے مسلمانوں كے ايك عظيم اجتماع كا آغاز ہوا ہے جس میں لاكھوں مسلمان شركت كرتے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "AP" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس تين روزہ اجتماع میں بنگلہ ديش، امريكہ، كينیڈا، ملائيشيا اور برطانیہ جيسے ۴۰ ممالك سے تقريباً ۳۰ لاكھ مسلمان شركت كر رہے ہیں۔
اس تين روزہ اجتماع میں قرآن كريم كے موضوع پر نشستوں كا انعقاد، پوری دنيا كے مسلمان علماء كی تقارير اور نماز جماعت جيسے پروگرام منعقد ہوں گے۔
حج كے بعد مسلمانوں كا یہ بہت بڑا اجتماع ہے جو ۱۹۶۶ء سے ليكر آج تك ہر سال منعقد ہوتا ہے اور اس كا مقصد اسلامی اصول كا احياء اور امن كی ترويج ہے۔
527960

نظرات بینندگان
captcha