بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے dunyabulteni كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "جرمنی كے اديان كی گفتگو كے سنٹر كے انچارج "ولفرام ويس" نے اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ ہمبرگ يونيورسٹی نے ۱۹۹۹ء سے اس سنٹر كے افتتاح كا پروگرام بنايا ہوا ہے اور گزشتہ سالوں كے دوران اس كے ابتدائی مراحل انجام ديئے جانے كے بعد اس سال موسم گرما میں اس كا آخری مرحلہ بھی تكميل ہو جائے گا۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس وقت ہم اس دينی سنٹر كی سرگرميوں كے قوانين كی تدوين میں مشغول ہیں اور اس سنٹر میں اسلام، عيسائيت، یہوديت، بدھ مت اور ہندو اديان كے بارے میں دروس ديئے جائیں گے۔
527831