دمشق میں غزہ كی استقامت كی ياد میں فيسٹيول كا انعقاد

IQNA

دمشق میں غزہ كی استقامت كی ياد میں فيسٹيول كا انعقاد

12:27 - January 26, 2010
خبر کا کوڈ: 1878239
فن وثقافت گروپ: انجمن دوستی ايران وفلسطين كی كوششون سے سوریہ كے دارالحكومت دمشق كے "جرمانا" نامی فلسطينی مہاجروں كے كيمپ میں ۲۴ جنوری كو "غزہ كامياب ہو گيا" كے عنوان سے ايك فيسٹيول منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ نے سوریہ كی سركاری خبررساں ايجنسی "سانا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سوریہ كی حزب بعث كی فلسطينی شاخ كے سيكرٹری عوض فارس عوض نے اس فيسٹيول كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ فلسطينی عوام ہميشہ اپنے وطن كی طرف واپسی، مقبوضہ فلسطين كی مكمل آزادی اور قدس شريف كی مركزيت میں مستقل فلسطينی حكومت كے خواہاں ہیں۔
انجمن دوستی ايران وفلسطين كے ايك ركن نے بھی اس فيسٹيول میں خطاب كرتے ہوئے كہا یہ پروگرام غزہ كے مجاہدين كی فتح كی پہلی سالگرہ كی ياد كے طور پر منايا جا رہا ہے كيونكہ انہوں نے انسانيت كے دشمن اور اسلحہ سے ليس اسرائيليوں كے مقابلے میں اپنی جان كی بازی لگا كر استقامت وپائيداری اختيار كی ہے۔
529383

نظرات بینندگان
captcha