كينیڈا میں حفظ قرآن كريم كے مقابلے

IQNA

كينیڈا میں حفظ قرآن كريم كے مقابلے

12:54 - February 02, 2010
خبر کا کوڈ: 1881524
بين الاقوامی گروپ: كينیڈا كے صوبے "برٹش كولمبيا" كے شہر "رچمنڈ" میں يكم مارچ سے ۵ مارچ تك بچوں اور جوانوں كے لئے حفظ قرآن كريم كے ابتدائی مقابلے منعقد ہو رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "BC Muslim School" كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ برٹش كولمبيا كے اسلامی سكول كے عہديداروں كی كوششون سے منعقد ہونے والے ان مقابلوں كا مقصد طلباء كو قرائت اور حفظ قرآن كريم كا شوق دلانا ہے۔
یہ مقابلہ ۶ شعبوں میں منعقد ہو گا جن میں سے پہلا شعبہ نرسری كے بچون كے لئے سورہ ہمزہ سےناس تك، پہلی اوردوسری كلاس كے بچوں كے لئے سورہ ليل سے ناس تك، تيسری اور چوتھی كلاس كے بچوں كے لئے سورہ عبس سے ناس تك، پانچویں كلاس كے طلباء كے لئے سورہ مرسلات اور انسان سميت ۳۰ویں پارے كا حفظ، چھٹی كلاس كے طلباء كے لئے ۳۰واں پارہ اور سورہ جن تك ۲۹ پارے كا حفظ اور ساتویں كلاس كے طلباء كے لئے ۳۰ویں اور ۲۹ویں پاروں كا حفظ شامل ہے۔
532874

نظرات بینندگان
captcha