بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے فرانس كی سركاری خبررساں ايجنسی "AFP" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ رنڈسبرگ شہر كے ميئر "انڈريس بريئٹنر" نے شہريوں كی مخالفت كے باوجود اس مسجد كے موذن كو اجازت دی ہے كہ وہ مسلمانوں كو فريضہ نماز كی دعوت دينے كے لئے اذان دے سكتا ہے اور یہ اذان مسجد كے لاوڈ اسپيكروں سے سنائی دے گی۔
اس شہر كے ميئر نے مزيد كہا كہ اس مسجد سے اذان پر پابندی پر كوئی قانونی دليل موجود نہين ہے اور انہوں نے اذان كی آواز پر ہونے والے بعض اعتراضات كا جواب ديتے ہوئے كہا كہ تحقيق كے مطابق اذان كی آواز ریڈيو اور پرندوں كی آواز سے زيادہ نہیں ہوئی۔
534497