بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی روئٹرز كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ برطانیہ كے حلال مصنوعات كے سربراہ "ماہش جايانا رايان" نے لندن میں اسلامی معيشت اور بينك كاری كے اجلاس میں اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس انڈسٹريل ايریہ كی تعمير كا كام ۳ سے ۵ سال تك مكمل ہو گا۔
انہوں نے مزيد كہا كہا اس منصوبے پر تقريباً ۱۵ لاكھ پونڈ كی لاگت آئے گی اور یہ رقم مختلف ہوٹلوں كے عہديداروں اور كارناموں كے مالكان كی سرمایہ كاری سے حاصل ہو گی۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس وقت برطانیہ میں حلال صنعت كی قدروقيمت ۲ سے ۴ مليارد پونڈ ہے اور برطانیہ میں تيار ہونے والی حلال مصنوعات دوسرے ممالك میں برآمد كی جاتی ہیں۔
540358