امارات میں عيد ميلادالنبی(ص) كے جشن كا انعقاد

IQNA

امارات میں عيد ميلادالنبی(ص) كے جشن كا انعقاد

13:56 - February 25, 2010
خبر کا کوڈ: 1890541
بين الاقوامی گروپ: امارات كے دارالحكومت ابوظہبی كے "شيخ زاہد" مسجد میں ۲۵ فروری كو عيد ميلاد النبی(ص) كا جشن منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے اماراتی روزنامہ "الاتحاد" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امارات كے محكمہ اوقاف ومذہبی امور كی كوششوں اور ابوظہبی كی شيخ زاہد مسجد كی اداری كونسل كے تعاون سے یہ پروگرام منعقد ہو رہا ہے جس میں مقررين رسول اكرم(ص) كے مقام ومنزلت اور آنحضرت كی رسالت كے موضوع پر تقارير كریں گے۔
اسی طرح امارات كے محكمہ اوقاف ومذہبی امور نے عيد ميلاد النبی(ص) كی آمد كی مناسبت سے اس ملك كے تمام عہديداروں اور تمام اسلامی اور عربی ملتوں كو مباركباد پيش كی ہے۔
543487

نظرات بینندگان
captcha