كتاب "الشيعہ فی السعودیہ" كی دوبارہ اشاعت

IQNA

كتاب "الشيعہ فی السعودیہ" كی دوبارہ اشاعت

11:56 - April 17, 2010
خبر کا کوڈ: 1908083
بين الاقوامی گروپ: لبنان كے "دارالساقی" پبليكشنز كی كوشش سے كتاب "الشيعہ فی السعودیہ" كی دوبارہ اشاعت ہوئی ہے جس میں سعودی معاشرے میں شيعوں كے حالات كا جائزہ ليا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "الملتقی" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی محقق اور رائٹر "حمزہ الحسن" نے اس كتاب كو دو جلدوں میں تحرير كيا ہے۔
اس كتاب میں فكری اور اعتقادی مسائل كو بيان كرنے سے اجتناب كيا گيا ہے اور رائٹر نے فقط گزشتہ ۱۵۰ سالوں كے دوران شيعوں كے سياسی اور سماجی حالات كا تجزیہ و تحليل كيا ہے۔
حمزہ الحسن نے اس كتاب میں شيعہ شہروں كا دفاع كرتے ہوئے لكھا ہے كہ سعودی عرب كے شيعہ معاشرے كے محروم ترين افراد ہیں اور یہ محروميت اور شيعوں كے خلاف ظلم وستم كشيدگی كا باعث بنا ہوا ہے۔
562785

نظرات بینندگان
captcha