بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "سبا نیٹ" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ يمن میں ۱۳ اپريل كو شروع ہونے والا حفاظ قرآن كريم سالانہ اجتماع ۱۵ اپريل كو اپنے اختتام كو پہنچا ہوا ہے۔
اس اجتماع كے اختتام پر انجمنوں، قرآنی انسٹیٹيوٹز اور آيسسكو كے درميان ارتباط كے فروغ، حفظ قرآن كريم كے لئے انفارميشن بينك كی ايجاد، قرآن حفاظ اور اساتذہ كے لئے تعليمی پروگراموں كی تدوين اور قرآنی انسٹیٹيوٹز كی رسالت كی وضاحت كے لئے میڈيا كی كوششوں جيسے موضوعات كا جائزہ ليا گيا ہے۔
يمن كے وزير اوقاف و ارشاد اسلامی "حمود عبدالمحميد الہتار" نے اس اجتماع سے اپنے خطاب كے دوران حديث رسول اكرم(ص) "خير كم من تعليم القرآن و علمہ" كی طرف نسبت ديتے ہوئے كہا كہ حفاظ قرآن كريم بہترين افراد ہیں۔
563199