تركی میں اہل تشيع كے تحقيقی سنٹر كا قيام

IQNA

تركی میں اہل تشيع كے تحقيقی سنٹر كا قيام

14:18 - April 21, 2010
خبر کا کوڈ: 1910791
بين الاقوامی گروپ: تركی كی "ايغدير" يونيورسٹی كے حكام نے اس يونيورسٹی میں جعفری شيعوں كے تحقيقی سنٹر كی تاسيس كی حمايت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے استنبول كی زينبیہ مسجد كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تركی كی ايغدير يونيورسٹی نے اپنے ايك بيانیے میں كہا ہے كہ مذہب جعفری عالم اسلام اور علاقے میں ايك موثر مذہب ہے اور اس اسلامی مذہب كے پيروكاروں كی مستقل تہذيب، عقائد اور افكار كی ترويج كے لئے ايك خصوصی مقام قائم كرنے كی اہميت كو نظر انداز نہیں كيا جا سكتا۔
اس بيانیے میں مزيد آيا ہے كہ ايغدير تركی كا ايك سرحدی صوبہ ہے جو ايران، ارمنيا اور نخجوان سے مسلسل ارتباط میں ہے اسی وجہ سے اس صوبے میں مختلف مذاہب كے افراد زندگی بسر كر رہے ہیں اور ان كی معنوی اور دينی ضروريات كو پورا كرنا اس صوبے كے حكام كی ذمہ داری ہے۔
566231

نظرات بینندگان
captcha