سوریہ میں حامی قدس نامی انجمن میڈيكل كا افتتاح

IQNA

سوریہ میں حامی قدس نامی انجمن میڈيكل كا افتتاح

13:41 - June 17, 2010
خبر کا کوڈ: 1941494
ثقافتی گروپ: سوریہ میں بين الاقوامی قدس انسٹیٹيوٹ كی كوششوں سےاس ملك كے دارالحكومت دمشق كے "الاسد" ہسپتال میں حامی قدس نامی میڈيكل انجمن كا افتتاح ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ نے فلسطين كی خبررساں ايجنسی "وفا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قدس اور فلسطين كی مدد كرنے كے سلسلے میں میڈيكل كے ڈاكٹروں كی كوششوں كےبعد ۱۲ جون كو دمشق میں اس انجمن كا افتتاح ہوا ہے۔
سوریہ كی بعث پارٹی كےايك عہديدار "شھناز فاكوش" نے اس بارے میں كہا ہے كہ قدس كی حامی نامی ڈاكٹروں كی انجمن اسرائيل كا مقابلہ كرنے كے لئے ايك اہم علمی كوشش شمار ہوتی ہے۔
598342

نظرات بینندگان
captcha