سوڈان میں آفريقی مصحف كی تدوين

IQNA

سوڈان میں آفريقی مصحف كی تدوين

13:30 - June 23, 2010
خبر کا کوڈ: 1945297
قرآنی سرگرمياں گروپ: مسلمان جوانوں كی عالمی انجمن كی كوششوں اور دارمصحف آفريقہ كے تعاون سے سوڈان میں آفريقی مصحف تدوين كيا جا رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے wamy.org سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مسلمان جوانوں كی عالمی انجمن كے تبليغی امور كے انچارج "عبدالكريم بن عبداللہ العبد الكريم" نے اس بارے میں كہا ہے كہ اس انجمن كے سيكرٹری جرل "صالح الوہيبی" نے ۲۲ جون كو سعودی عرب كے دارالحكومت رياض میں دارمصحف آفريقہ كے انچارج "حسن محمد علی" سے ملاقات كے دوران آفريقی مصحف كی تدوين كے بارے میں ايك سمجھوتے پر دستخط كیے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ "ورش ازنافح" كی روايت پر مشتمل یہ مصحف آفريقی ممالك كے ساتھ مختص ہو گا كہ جو قرآن كريم كو اس روايت كی بنا پر قرائت كرتے ہیں اور اشاعت كے بعد یہ قرآن كريم ۱۶ آفريقی ممالك كی مساجد، انجمنوں اورعربی سكولوں میں تقسيم كيا جائے گا۔
602664
نظرات بینندگان
captcha