بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے اماراتی روزنامہ "الاتحاد" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ابوظہبی كے چيمبر آف كامرس اينڈ انڈسٹری كی اداری كونسل كے سربراہ كے مشير "خلفان سعيد الكعبی" نے اسلامی چيمبر آف كامرس اينڈ انڈسٹری كے سيكرٹری جنرل كے مشير "عبدالمحسن حسن النجاوی" كے ساتھ ايك مشتركہ نشست میں اس بارے میں كہا ہے كہ اسلامی ممالك كے چيمبر آف كامرس اينڈ انڈسٹری كی كوششوں سے پہلی مرتبہ اسلامی ممالك كے سپروائزرز كی يونين كی نشست منعقد ہو رہی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ یہ اجتماع oic كے ركن ممالك كے انسٹیٹيوٹ سپروائزرز اور كمپنيوں كے لئے مختلف ميدانوں میں سہوليات فراہم كرنے كے بارے میں بحث وگفتگو كرے گا۔
606884