ايران میں علامہ فضل اللہ كے وكيل شيخ يعقوب المذجحی نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے بات چيت كرتے ہوئے اس شيعہ عالم دين كی رحلت كی خبر دی ہے۔
انہوں نے كہا كہ علامہ فضل اللہ چند دن سے معدہ سے شديد خون ريزی ہونے كی وجہ سے ہسپتال میں ایڈمٹ تھے كہ آخر كار ۴ جولائی كو اپنے خالق حقيقی سے جا ملے ہیں۔
خبرگان رہبری كونسل كے سابقہ ركن اور علامہ فضل اللہ كے ساتھی سيد علی اشكوری نے ايكنا سے مختصر بات چيت كرتے ہوئے اس عظيم دينی مرجع تقليد كی تدفين وتكفين كی تفصيل بيان كرتے ہوئے كہا كہ ابھی تك ان كی تدفين اور تشيع جنازہ كی پوری تفصيل ہم تك نہیں پہنچی ہے۔
609076