قطر میں "دينی ٹوورز" نامی پروگرام كا انعقاد

IQNA

قطر میں "دينی ٹوورز" نامی پروگرام كا انعقاد

15:49 - July 19, 2010
خبر کا کوڈ: 1958639
ثقافتی گروپ: قطر كا دارالقرآن الكريم كے اس ملك كی خواتين كے لئے "دينی ٹوؤرز" كے عنوان سے پروگرام منعقد كر رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الرایۃ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دارالقرآن الكريم كی انچارج "آمنہ عبداللہ الابراہيم" نے اس بارے میں كہا ہے كہ اس پروگرام كے تحت قطری خواتين دوحہ كے اسلامی آرٹز ميوزيم كا وزٹ كریں گی اور اس ميوزيم میں ركھے قرآنی خطی نسخوں اور ديگر قرآنی آثار سے آگاہ ہوں گی۔
آ منہ الابراہيم نے مزيد كہا كہ اس سفر كا مقصد خواتين كو قطر كے دارالقرآن كريم كے پروگراموں كی طرف جلب كرنا اور مختلف پروگراموں اور سرگرميوں كا قرآنی متون سے ارتباط قائم كرنا ہے۔
616558


نظرات بینندگان
captcha