"ولوف" زبان میں قرآنی ترجمے كی رونمائی

IQNA

"ولوف" زبان میں قرآنی ترجمے كی رونمائی

14:36 - September 27, 2010
خبر کا کوڈ: 2002475
قرآنی سرگرمياں گروپ: عالمی انجمن تبليغ اسلام "AMAI" كی كوششوں سے ولوف "WOLOF"زبان میں قرآنی ترجمے كی رونمائی ہوئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے 'AMAI" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ افريقہ كی اس علاقائی زبان میں قرآنی ترجمے كی رونمائی كی تقريب سنيگال كے شہر "طوبا" میں منعقد ہوئی ہے۔
یہ جديد ترجمہ ولوف زبان اور عربی حروف میں لكھا گيا ہے اور علاقائی زبان میں یہ پہلا مكمل ترجمہ قرآن ہے۔
ياد رہے كہ ولوف زبان، سنيگال كی ايك رائج زبان ہے اور سنيگال كے لوگوں كی دوسری بڑی زبان ہے۔
662942

نظرات بینندگان
captcha