بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ۲۹ زبانوں میں سرگرم عمل ہے

IQNA

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ۲۹ زبانوں میں سرگرم عمل ہے

14:36 - September 30, 2010
خبر کا کوڈ: 2004532
ثقافتی گروپ: اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے ثقافتی مشير "محسن پاك آئين" كی شركت سے "اطالوی"، "بوسنيائی" اور "فلپائنی" زبانوں كے افتتاح سے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" ۲۹ زبانوں میں اپنی سرگرمياں انجام دے گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق "محسن پاك آئين" نے ۲۹ ستمبر كو ان تين زبانوں كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا قرآن اخبار كو منعكس كرنے كے لئے جديد زبانوں كا افتتاح عالمی معاملات میں اضافہ كے لئے ايك اہم قدم ہے اور زبان در حقيقت ممالك كی اقدار كو منتقل كرنے اور ملتوں كے درميان تعلقات كے فروغ كا ايك ذريعہ ہے۔
انہوں نے شدت پسند امريكی پادری كی قرآن كريم كو جلانے كی دھمكی كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ دنيا والوں كے سامنے قرآنی اصولوں كا تعارف كروانے والی زبان خاص اہميت ركھتی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامی اصولوں كے خلاف اعتراضات كرنے والے اسلام مخالف عناصر كے دور میں قرآن كريم كا تعارف كروانے كے لئے ہمیں زيادہ سے زيادہ كوششیں كرنی چاہیے۔
665497

نظرات بینندگان
captcha