كروشيا میں اسلامی اور ايرانی آرٹ كی نمائش

IQNA

كروشيا میں اسلامی اور ايرانی آرٹ كی نمائش

14:00 - October 26, 2010
خبر کا کوڈ: 2020158
ثقافتی گروپ: يورپ كے سترہویں قرآنی مقابلوں كی مناسبت سے زاگرب كی مسجد میں لگائی جانے والی ايرانی خط اور پينٹنگ كی نمائش میں اسلامی اور ايرانی آرٹ كے مختلف زاويوں كو پيش كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق ايران كے نماياں استاد "خسرو روشن" كی خطاطی اور پينٹنگ پر مبنی ۳۲ فن پاروں كو اس نمائش میں ركھا گيا تھا۔
اسی طرح "محمد(ص) پيغمبر رحمت"، "صلح اور دوستی"، "عبوديت اور قرآنی دعائیں" جيسے موضوعات پر مبنی اسلامی اور ايران آرٹ كو اس نمائش میں پيش كيا گيا تھا۔
اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے محكمہ ثقافتی اور آرٹ كے تعاون سے یہ نمائش ۲۱ اكتوبر ہے ۲۴ اكتوبر تك لگائی گئی تھی۔
680510

نظرات بینندگان
captcha