بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق عيد غدير كی مناسبت سے ۲۴ اور ۲۵ نومبر كو سعودی عرب كے شيعہ نشين شہر سیہات میں عيد غدير ادبی فيسٹيول منعقد ہوگا جس میں مشرقی سعودی عرب كے شعراء اور اديب امام علی (ع) كے حضور نذرانہ عقيدت پيش كریں گے۔
راصد نيوز چينل كی رپورٹ كے مطابق اس فيسٹيول كا انعقاد الرضا انسٹی ٹيوٹ سیہات كی جانب سے كيا گيا ہے۔
عيد غدير كی مناسبت سے سیہات كے علاوہ ديگر شہروں میں بھی جشن كی تقريبات منعقد ہونگی۔ اس سلسلہ كی بڑی تقريب الزہراء امام بارگاہ احساء میں اٹھارہ ذوالحجۃ كو منعقد ہوگی۔ محفل جشن میں معروف سعودی شاعر ناجی داؤد الحرز اور عقيل العبد الكريم امام علی (ع) كے شان میں گلدستہ عقيدت پيش كریں گے۔
698630