بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل خانہ كے زير اہتمام منعقد ہونے والی كانفرنس سے لائيزيگ يونيورسٹی كے مشرق انسٹی ٹيوٹ میں تحقيقاتی كاموں میں مصروف اور معروف اسلام شناس اسٹيفن بروكمين خطاب كریں گے۔
اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے شعبہ تعلقات عامہ كی رپورٹ كے مطابق كانفرنس میں منتخب اور ايران سے مربوط قلمی نسخے بھی دكھائے جائیں گے۔ اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل خانہ كے زير اہتمام منعقد ہونے والی اس كانفرنس میں مختلف اسكالرز اور ماہرين شركت كریں گے۔
704266