بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حفظ قرآن كريم كے دوسرے بين الاقوامی مقابلے مارچ اور اپريل كے دوران منعقد ہونگے۔
روزنامہ الرای كويت كی رپورٹ كے مطابق وزارت اوقاف كويت كے شعبہ قرآن كريم و اسلامی اسٹڈيز كے سربراہ عبداللہ البراك نے خبر دی ہے كہ مقابلوں میں شركت كے لیے گذشتہ سال شركت كرنے والے ۵۰ ممالك كو دعوت دينے كا سلسلہ شروع كيا جاچكا اور ان ممالك كے علاوہ مزيد عرب اور اسلامی ممالك كو بھی دعوت دی جائے گی۔
انہوں نے مزيد بتايا كہ مقابلوں كے انعقادكے لیے ايك خصوصی كمیٹی تشكيل دی جاچكی ہے جو تمام انتظامات مكمل كرنےكے علاوہ مقابلوں پر نظارت كے فرائض بھی انجام دے گی۔
ياد رہے كہ عبداللہ البراك كويت كے موذنين اور ائمہ جماعت كے اعزاز میں منعقدہ تقريب میں شريك تھے اور اس موقعہ پر خطاب كے دوران انہوں نے مذہبی اور قرآنی سرگرميوں كو وزارت اوقاف كا ايك اہم مقصد قرار ديا۔
705596