بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق امام حسن ثقافتی و مذہبی كمیٹی قطيف كے زير اہتمام كربلا اور ديگر مقدس مقامات كی تصاوير، پوسٹر اور پلے كارڈز پر مشتمل نمائش كا افتتاح محرم الحرام كے آغاز سے ہوا تھا جو ابھی تك جاری ہے۔
نمائش كے علاوہ سعودی عرب كے شيعہ نشين علاقوں میں امام حسين اور ان كے باوفا اصحاب كو خراج عقيدت پيش كرنے لیے مجالس عزا كا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ياد رہے كہ محرم الحرام كے دوران سعودی شيعہ رہنماؤں كی جانب سے بروشرز اور پمفلٹ تقسيم كیے گئے ہیں جن میں عوام سے اپيل كی گئی ہے كہ محبت و دوستی كو فروغ دیں اور ہر قسم كی شدت پسندی سے پرہيز كریں۔ یہ پروگرام فيملی سنٹر قطيف كی جانب سے شروع كيا گيا ہے اور علماء و ذاكرين سے كہا گيا ہے كہ منبر سے اتحاد و وحدت كی اہميت پر روشنی ڈالیں اور شدت پسندی كے خلاف آواز اٹھائیں۔
712453