بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ہزاروں كی تعداد میں شيعہ مسلمانوں نے گذشتہ روز امام حسين علیہ السلام كی ياد میں مدينہ منورہ، احساء، قطيف سميت مختلف شہروں میں عزاداری كا انعقاد كيا ليكن سعودی ذرائع ابلاغ نے عزاداری كی ان مجالس كے بارے میں كوئی خبر نشر نہیں كی۔
راصد نيوز چينل كی رپورٹ كے مطابق سعودی عرب میں حج كے بعد روز عاشورہ كے مراسم بہت بڑے پيمانے پر منعقد كیے جاتے ہیں اور مختلف شہروں میں منعقد ہونے والے روز عاشورہ كی مجالس میں بيس لاكھ سے زائد شہری شريك ہوتے ہیں ليكن سعودی ذرائع ابلاغ نے ان مجالس اور عزاداری كے كسی بھی اجتماع كی خبر نشر نہیں كی ہے۔
ياد رہے كہ سعودی عرب میں ٹيلی ويژن سے لے كر اخبارات تك تمام ذرائع ابلاغ پر پابندی عائد ہے كہ وہ شيعہ مسلمانوں كی مذہبی اور ثقافتی خبریں شائع نہیں كرسكتے اور نہ ہی شيعہ دانشوروں كے نظريات كے بارے میں گفگتو كرسكتے ہیں۔
713318