مغربی يورپ كی سب سے بڑی مسجد كا افتتاح

IQNA

مغربی يورپ كی سب سے بڑی مسجد كا افتتاح

18:32 - December 19, 2010
خبر کا کوڈ: 2049913
بين الاقوامی گروپ: مغربی يورپ كی سب سے بڑی جامع مسجد كا افتتاح ہالينڈ كے اہم شہر روٹرڈم میں جمعۃ المبارك كو ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ہالنڈ كے معروف شہر روٹرڈم میں تعميركی جانے والی جامع مسجد تين منزلوں پر مشتمل ہے اور مسجد كے اطرف میںموجود دونوں مينار پچاس میٹر بلند بنائے گئےہیں۔
europe1 ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق تين منزلہ عمارت پر مشتمل مسجد كی پہلی منزل مردوں كے لیے مخصوص ہے اور دوسری منزل پر خواتين نماز اداكریں گی اور تيسری منزل قرآن مجيد اور ديگر مذہبی تعليمات كی تعليم كے لیے مخصوص كی گئی ہے۔
روٹرڈم میں تعمير ہونے والی مسجد كی تعمير كا آغاز ۲۰۰۳ میں ہوا تھا اور اميد كی جارہی تھی مسجد دو سال كے عرصہ میں مكمل ہوجائے گی ليكن اسلام مخالف تنظيموں كی طرف سے اٹھائی جانے والی مشكلات كی وجہ سے مسجد كو مكمل ہونے میںسات سال كا طويل عرصہ لگا اور بالآخر گذشتہ جمعہ اسلامی تنظيموں اور مسلمان شہريوں كی موجودگی میں اس عظيم الشان مسجد كا افتتاح ہوا۔
713614
نظرات بینندگان
captcha