استنبول میں فلوٹيلا فریڈم كے شہداء كی ياد میں تقريب

IQNA

استنبول میں فلوٹيلا فریڈم كے شہداء كی ياد میں تقريب

23:34 - December 26, 2010
خبر کا کوڈ: 2053738
ادب و آرٹ گروپ: اسرائيلی قبضے سے رہائی كے بعد فلوٹيلا كے تركی كی بندرگاہ پہنچنے پر فریڈم فلوئيلا پر حملے كے دوران شہيد ہونے والے افراد كی ياد میں ايك تقريب كا انعقاد كيا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق غزہ میں محصور مظلوم فلسطينوں كی امداد اور غزہ كے محاصرہ كے خاتمے كے لیے سات ماہ قبل جانے والے فریڈم فلوٹيلا پر اسرائيلی كمانڈوز كے وحشيانہ حملوں میں انسانی حقوق كے لیے كام كرنے والے نو افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ اس حادثے كو سات ماہ گزرنے كے بعد اسرائيل كی جانب سے كشتی تركی كے حوالے كی جارہی ہے۔
لبنانی اخبار الانتقاد كی رپورٹ كے مطابق كل جب یہ كشتی تركی كی بندرگاہ پر پہنچے گی تو اس موقعہ پر فلوٹيلا فریڈم سانحے میں جام شہاد نوش كرنے والے شہداء كی ياد میں ايك تقريب كا انعقاد كيا جائے گا۔
ياد رہے كہ مذكورہ كشتی ۳۱ مئی كو بين الاقوامی سمندر میں اسرائيل نے اپنے قبضے میں لے لی تھی اور اب تركی كے لیے یہ كشتی حيفہ كی بندرگاہ سے روانہ ہوچكی ہے۔
718615
نظرات بینندگان
captcha