بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق واٹرلو علاقے میں اسلامی سنٹر واٹرلو كی جانب سے علاقے میں واقع اسكولوں میں قرآن مجيد كے نسخے تقسيم كیے گئے ہیں جس كا مقصد طلباء كو اسلام كے بارے میں درست معلومات فراہم كرنا ہے۔
خبررساں ادارے محيط كی رپورٹ كے مطابق اسلامی سنٹر كے تعليمی سربراہ مائيك رمزی نے اس بارے میں مزيد تفصيلات بتاتے ہوئے كہا كہ قرآن مجيد كو علاقے كے اسكولوں میں تقسيم كرنے كی اجازت مقامی محكمہ تعليم سے لی گئی ہے اور اسلامی سنٹر كے نمائندوں كی كوشش ہے كہ عوام كی طرف سے مزيد تقاضے كی صورت میں نئے تعليمی سال كے آغاز پر قرآن مجيد تقسيم كيا جائے گا۔
مائيك رمزی نے مزيد بتايا كہ قرآن مجيد تقسيم كرنے كا مقصد اسلام كے درست چہرے كو متعارف كروانا اور طلباء كو اس مقدس كتاب سے آشنا كرنا ہے۔
725676