كويت میں بچوں اور نوجوانوں كے قرآنی مقابلے

IQNA

كويت میں بچوں اور نوجوانوں كے قرآنی مقابلے

8:06 - January 18, 2011
خبر کا کوڈ: 2066447
قرآنی سرگرمياں گروپ: كويت میں بچوں اور نوجوانوں كے درميان ثقافتی و سماجی مقابلوں كا سلسلہ جاری ہے اور ان مقابلوں كے دوران قرآن اور تجويد كے خصوصی مقابلے منعقد كیے جائیں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق وزارت اوقاف و اسلامی امور كويت اور وزارت كھيل كے تعاون سے بچوں اور نوجوانوں كے درميان مختلف ثقافتی و سماجی مقابلوں كا انعقاد كروايا جارہا ہے اور ان مقابلوں كے دوران بچوں اور نوجوانوں كے درميان قرآن اور تجويد كے بھی مختلف مقابلے منعقد ہونگے۔
قرآن مجيد اور تجويد كے یہ مقابلے ۱۰ سال سے ۱۶ سال تك كے بچوں كے درميان اور ۱۷ سال سے ۲۹ سال كے نوجوانوں كے درميان منعقد ہونگے اور پہلی پانچ پوزيشنیں حاصل كرنے والے افراد كو باترتيب ۱۵۰، ۲۰۰، ۳۰۰، ۴۰۰ اور ۵۰۰ كويتی دينار انعامات ديئے جائیں گے۔
مقابلے كو انعقاد كروانے والے اداروں نے ان كا مقصد نوجوانوں اور بچوں كے درميان دين اور ثقافت كے ميدان میں مقابلے كی فضا پيدا كرنا قرار ديا ہے۔
731847
نظرات بینندگان
captcha