بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مصر میں علمائے اہل سنت كی جانب سے ايك جديد انجمن كی بنياد ركھی گئی ہے۔ اس نئی تنظيم كے بانی اور سب سے پہلے سيكرٹری جنرل صفوت حجازی نے انجمن كے بارے میں تفصيلات بتاتے ہوئے كہا كہ انجمن علامئے اہل سنت كی تاسيس كا مقصد امت مسلمہ سے مربوط شرعی احكام كا بيان، اہل سنت كے لیے ايك شرعی مرجعيت كی تشكيل، اسلام اور امت مسلمہ كے خلاف اٹھائے جانے والے اعتراضات كا جواب ، امت كی گمراہی سے نجات اور مسلمانوں كو افراط و تفريط سے محفوظ ركھنا ہے۔
خبررساں ادارے نسيج كی رپورٹ كے مطابق صفوت حجازی نے كہا كہ انجمن علمائے اہل سنت كی تشكيل كے مقاصد كو تخصيصی گروہوں كی تشكيل، مختلف موضوعات پر اجلاس كے انعقاد اور امت مسلمہ كے درميان موجود مشتركہ مسائل كے بارے میں تبادلہ خيال كركے حاصل كيا جاسكتا ہے۔
732671