لندن میں سيد الشہداء حضرت امام حسين (ع) كا چہلم

IQNA

لندن میں سيد الشہداء حضرت امام حسين (ع) كا چہلم

23:15 - January 23, 2011
خبر کا کوڈ: 2069536
بين الاقوامی گروپ: سيد الشہداء نواسہ رسول حضرت امام حسين علیہ السلام كے چہلم كی مناسبت سے لندن میں عزاداری كا پروگرام ماربل آرچ نامی علاقے میں منعقد ہوگا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق سيد الشہداء نواسہ رسول حضرت امام حسين علیہ السلام كے چہلم كی مناسبت سے لندن میں عزاداری كا پروگرام حسينی فاؤنڈيشن برطانیہ كے زير اہتمام لندن كے علاقے ماربل آرچ میں منعقد ہوگا۔
جعفریہ نيوز كی رپورٹ كے مطابق مجلس عزا كا آغاز تلاوت قرآن مجيد سے ہوگا اور اس كے بعد زيارت اربعين كی تلاوت كی جائے گی۔ مجلس عزا سے نامور علماء اور ذاكرين خطاب كریں گے اور امام عالی مقام كے لازوال قيام كی اہميت پر روشنی ڈالنے كے علاوہ اہل حرم پر پڑنے والی مصيبتوں كا تذكرہ كریں گے۔
حسينی فاؤنديشن كے اعلان كے مطابق یہ پروگرام نماز ظہرين كے بعد شروع ہوگا اور مجلس كے اختتام پر تعزیہ ، شبیہ علم حضرت عباس علمدار اور گہوارہ حضرت علی اصغر كی زيات بھی كروائی جائے گی۔
735318
نظرات بینندگان
captcha