باكو میں قرآنی جريدے كے جديد شمارے كی اشاعت

IQNA

باكو میں قرآنی جريدے كے جديد شمارے كی اشاعت

21:38 - April 20, 2011
خبر کا کوڈ: 2109321
ثقافتی گروپ: جمہوریہ آذربائيجان میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے باكو میں آذری زبان میں قرآنی جريدے كا چوتھا شمارہ شائع ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق ميری محبوب كتاب كے عنوان سے شائع ہونے والا یہ شمارہ چاليس صفحات پر مشتمل ہے۔
بچوں اور جوانوں كے لئے شائع ہونے والے اس جريدے كی اشاعت كا مقصد قرآن مجيد كے علوم، معجزوں، افكار اور تعليمات سے آگاہ كرنا ہے۔
اس جريدے میں كہانيوں، قرآنی مكاتب، لطيفوں اور قرآنی المثل كے محور پر مطالب تحرير كیے جاتے ہیں۔
777935

نظرات بینندگان
captcha