بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ گلف نيوز كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ افغانستان كے دارالحكومت كابل میں ہزاروں افراد نے قرآن مجيد كی توہين كرنے والی كمپنی كے خلاف مظاہرہ كيا ہے۔
اس كمپنی نے ٹشو پيپر بنانے كے لئے قرآن مجيد كے اوراق سے استفادہ كيا ہے۔
بعض مظاہرين نے كہا ہے كہ قرآن مجيد كی اس توہين میں مغربی عناصر كا ہاتھ ہے اور جب تك قرآن مجيد كی توہين میں ملوث افراد كے خلاف قانونی كاروائی نہیں كی جاتی ہم مظاہرے جاری ركھیں گے۔
777955