ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسماء الحسنٰی كی خوشنويسی سے متعلق نمائش كل بروز پير بمطابق يكم مئی كو مركز بصری فنون كے مدير گودرزی ديباج ، مشہور و معروف آرٹسٹ غلام رضا راهپيما اور بہت سے ہنر دوست افراد كی موجودگی میں ابو الفضل گيلری میں منعقد ہوئی ۔
مرتضی گودرزی ديباج نے اس نمائش كے دورے كے دوران راہپيما كے آثار كے متعلق اظہار خيال كرتے ہوئے كہا : غلام رضا راپپيما خوشنويسی كے فن میں ايك تجربہ كار اور آزمودہ كار ہنر مند ہیں ۔
انہوں نے اس بات پر زور ديا :اس ہنر مند نے اپنی پوری توجہ خوشنويسی كے فن میں مركوز كر كے انتہائی شاندار اور منفرد نمونے خلق كیے ہیں۔
785216