ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «al-islam» سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سوئزرليند كے شہر لوزان كی مسجد اور اسلامی مركز كے زير اہتمام پہلی مرتبہ نو مسلموں كو مدعو كر كے ايك قومی دن منايا جائے گا ۔
اس دن كو منانے كا مقصد نو مسلموں كا ايك دوسرے سے تعارف اور ان كے اسلام قبول كرنے كے اسباب كو جاننا بتايا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اسلام سوئزر لينڈ كا دوسرا بڑا دين ہے اور مسلمان سوئزرلينڈ كی آبادی كا چار فيصد ہیں ۔ مسلمانوں كے مذہبی پروگراموں كے لیے سوئزر لينڈ میں ۹۰ كے لگ بھگ اسلامی مراكز موجود ہیں ۔ سن ۲۰۱۰ء میں سوئزر لينڈ میں مسجد كے ميناروں كی تعمير ممنوع قرار دی گئی تھی جس پر مسلمانوں ، اقوام متحدہ ، يورپی يونين اور انسانی حقوق كی تنظيموں نے تنقيد كی تھا ۔
786469