ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «aps»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ ادارہ شيخ احمدو بابوفال كی سربراہی میں اجتماعی اور اقتصادی ميدان میں فعاليتیں انجام دينے كی غرض سے تشكيل ديا گيا ہے ۔
شيخ احمدو بابو فال نے اس ادارے كے باقاعدہ افتتاح كے موقع پر اپنے خطاب كے دوران كہا : افريقی ممالك میں ہر روز غربت كی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے اور مسلمانوں كی جانب سے باہمی تعاون كی فضا كم رنگ ہوتی جا رہی ہے انہوں نے مزيد كہا : امت اسلامی كو اتحاد اور يكجہتی كے ذريعے عالم اسلام كی درست سمت میں رہنمائی كرنی چاہئیے كہ جس كے بعد كوئی بھی مسلمان غربت كی زندگی بسر نہ كرے ۔
795010