ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «map» سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ ثقافتی ہفتہ اسلامی ممالك كے نمائندگان اور یہوديت ، مسيحيت اور اسلام كے ماہرين كی موجودگی میں منعقد ہو گا
اس ثقافتی ہفتے كا اہتمام كرنے والوں نے اپنا ہدف اسلامی ثقافت كا بہتر طور پر تعارف كروانا بتلايا ہے اسی طرح اٹلی كی ثقافتی اور حكومتی شخصيات كا ہدف روم میں اس ثقافتی ہفتے كا انعقاد كر كے ؛ روم كو مختلف اديان كے پيروكاروں كے لیے امن و سلامتی كا گہوارہ ثابت كرنا ہے كہ جہاں مختلف اديان كے درميان دوستانہ ماحول میں گفتگو ہوتی ہے ۔
795205