ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Islam Today» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ استكھلم میں مساجد كی كمی كے باعث ان مساجد كی تعمير كا فيصلہ كيا گيا ہے ۔
طے پايا ہے كہ ان چھ میں سے تين مسجدیں اندرون شہر میں اور باقی تين مسجدیں استكھلم كے مضافاتی علاقوں «اسكارهلمن»، «رينكبای» اور «تنستا» میں تعمير كی جائیں۔
استكھلم شہر كی سب سے پہلی مسجد كی منظوری ۱۹۹۵ ء میں شہر كی بلدیہ نے دی تھی جس كے لیے مسلمانوں نے ۲۰ سال جدو جہد كی تھی اور اس مسجد كا افتتاح ۲۰۰۰ء میں كيا گيا تھا ۔
795594