ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «marocjournal» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی ہفتہ ثقافت كے پروگرام روم كے مئير «گيانی آلمانو»،اٹلی كے اسلامی ۔ ثقافتی مركز كے سربراہ عبد اللہ رضوان كے علاوہ اسلامی اور غير اسلامی ممالك كے سفيروں ، اسلامی ، مسيحی اور یہودی تنظيموں كے نمائندوں اور بعض مسلمان ہنر مندوں كی موجودگی میں منعقد ہوں گے ۔
اس ہفتہ ثقافت كے منتظمين نے اپنا ہدف اسلامی تہذيب و ثقافت كا بہتر تعارف اور مختلف اديان كے درميان دوستانہ بات چيت كی فضا قائم كرنا بتايا ہے ۔
797534