فرانس؛ مسلمان نماز استسقاء ادا كریں گے

IQNA

فرانس؛ مسلمان نماز استسقاء ادا كریں گے

16:07 - May 30, 2011
خبر کا کوڈ: 2130977
بين الاقوامی گروپ : فرانس میں مسلسل خشك سالی كے بعد فرانس كی اسلامی تنظيموں كی يونين نے فرانسيسی مسلمانوں كو نماز استسقاء ادا كرنے كی دعوت دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «trouvetamosquee» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فرانس كی اسلامی تنظيموں كی يونين كے دار الفتویٰ نے ايك اعلامیے میں مسلسل خشك سالی كے بعد آہستہ آہستہ ندی نالوں كے خشك ہونے كا ذكر كرتے ہوئے مسلمانوں سے درخواست كی ہے كہ وہ اس مشكل كے حل كے لیے بارگاہ خداوندی میں دعا كریں اور نماز استسقا ادا كریں ۔
اسی طرح دار الفتویٰ نے فرانس كی مختلف مساجد كے آئمہ جماعت سے بھی اپيل كی ہے كہ وہ جلد از جلد ايك عظيم نماز استسقاء ادا كرنے كے لیے ضروری تياری كریں ۔
قابل ذكر ہے كہ امريكا كی رياست تيگزاس كے مئير نے بھی مختلف اديان كے پيروكاروں سے طبيعی بلاؤں كے دفع كے لیے دعا كی اپيل كی تھی ۔
800117
نظرات بینندگان
captcha