ہندوستان كے معروف محقق اور عالم دين سيد شھوار حسين نقوی امروہوی ہندی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے مزيد كہا : قرآن كريم ايك ايسا بحر بيكراں ہے كہ جس میں جو شخص بھی غوطہ زن ہو اسے جديد اور ناياب گوہر ملتے ہیں ۔ اس بنا پر لازم ہے كہ ہر سال نئے لوگ قرآن كريم كا ترجمہ اور تفسير لكھنے كی سعی كریں جبكہ شيعان حيدر كرار كو اس ميدان میں ہر اول دستہ ہونا چاہئیے ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ہندوستان میں فارسی ، پنجابی ،كشميری ، ہندی اور فارسی زبان میں قرآن كريم كے ترجمے موجود ہیں البتہ اہل سنت نے تقريبا تمام رائج زبانوں میں قرآن كريم كے ترجمے كیے ہیں ۔
819151