مركز ثقافت و معارف قرآن كريم كے گروہ ترجمہ و تفسير كے مدير حجت الاسلام سيد علی اكبر حسينی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ قم كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے كہا : اس كتاب كو تفسير كا نام دينے میں بحث كی گنجائش تھی اس لیے اسے آسمانی پيغام كے عنوان سے بازار میں روانہ كيا گيا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ یہ تفسير كئی جلدوں میں شايع كی جائےگی اور ہر جلد كا مستقل عنوان ہو گا جس میں فہم مطلب كے لیے تصاوير ،گرافيكس اور داستانوں كی مدد بھی لی جائے گی ۔
حسينی نے واضح كيا كہ آسمانی پيغام بچوں كے معروف داستان نويس مرتضی دانشمند كی كاوش ہے كہ جس پر نظارت كے فرائض بچوں كے لیے بے مثال كتابیں لكھنے والے مصنف حيدری نے انجام دئیے ہیں ۔
828798