اصفہان ؛ آٹھویں قرآنی نمائش منعقد كی جائے گی

IQNA

اصفہان ؛ آٹھویں قرآنی نمائش منعقد كی جائے گی

19:41 - July 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2157563
قرآنی فعاليتوں كا گروپ : قرآن و علوم قرآنی كے عنوان سے آٹھویں نمائش ۱۰ اگست سے ۱۷ اگست تك صوبہ اصفہان كے بين الاقوامی نمائش گاہ ہال میں قرآنی مراكز كی شركت كے ساتھ منعقد ہو گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ اصفہان كی رپورٹ كے مطابق قرآن و علوم قرآنی كے نام سے یہ آٹھویں نمائش ۱۰ اگست سے ۱۷ اگست تك اصفہان كے بين الاقوامی نمائش گاہ ہال میں قرآنی مراكز كی شركت كے ساتھ منعقد ہو گی ۔
یہ نمائش ہر سال ماہ رمضان كے موقع پر منعقد كی جاتی ہے اور اس كا بے مثال استقبال ديكھنے كو ملتا ہے ۔
اس نمائش كا ہدف عوام الناس میں علوم قرآن كے ساتھ دلچسپی پيدا كرنے كے ساتھ اس موضوع میں نئی تحقيقات اور كتب كو بھی متعارف كروانا ہے ۔
824402
نظرات بینندگان
captcha