يزد میں ساٹھ مساجد كی مرمت يا تعمير نو كی گئی

IQNA

گزشتہ سال كے دوران ؛

يزد میں ساٹھ مساجد كی مرمت يا تعمير نو كی گئی

9:08 - July 22, 2011
خبر کا کوڈ: 2157686
ثقافت و ہنر گروپ : صوبہ يزد كے ادارہ برائے ثقافتی ميرات كے مسئول نے كہا : گزشتہ سال ساٹھ مسجدیں ، گنبد اور امام بارگاہیں صوبے كے ادارہ برائے ثقافتی ميراث كی جانب سے مرمت اور تعمير نو كی گئی ہیں ۔
صوبہ يزد كے ادارہ برائے ثقافتی ميراث كے مسئول ذات اللہ نيكزاد نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے كہا : ان ساٹھ موارد كے علاوہ بھی كچھ مساجد كی تعمير نو كے لیے ادارے نے مساجد كمیٹيوں كے ساتھ مالی تعاون كيا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : تعمير نو اور مرمت كے سارے اخراجات قومی اور صوبائی ذرائع سے پورے كیے جاتے ہیں ۔
نيك زاد نے واضح كيا كہ مرمت اور تعمير نو سے پہلے ان مساجد اور عمارتوں كا مطالعاتی دورہ كيا جاتا ہے تاكہ ان كی مؤثر ديكھ بھال كے لیے منصوبہ بندی كی جا سكے ۔
827856
نظرات بینندگان
captcha